نیو یارک (قدرت روزنامہ) دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں طویل عرصے سے ٹاپ فائیو میں شامل رہنے والے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اب ٹاپ ٹین سے بھی نیچے چلے گئے ہیں۔
فوربز کے مطابق مارک زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت کم ہو کر 73 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے اور وہ رئیل ٹائم فہرست میں 15 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک اس فہرست میں بدستور پہلے ، برنارڈ آرنالٹ دوسرے ، جیف بیزوس تیسرے اور بل گیٹس چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی نویں اور گوتم اڈانی 11 ویں نمبر پر امیر ترین شخص ہیں۔
حالیہ کچھ عرصے کے دوران صرف مارک زکر برگ کے اثاثوں کی ویلیو ہی کم نہیں ہوئی بلکہ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے مارکیٹ کیپٹل میں بھی بڑی کمی آئی ہے۔ یہ دنیا کی چند کمپنیوں میں سے ایک تھی جس کی ویلیو ایک ٹریلین ڈالر (ایک ہزار ارب ڈالر) سے زیادہ تھی لیکن اب اس کی ویلیو صرف 589 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ چکی ہے ۔ ویلیو میں اتنی بڑی کمی کے باوجود میٹا آج بھی دنیا کی نویں سب سے بڑی کمپنی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…