آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 18.09 فیصد پر پہنچ گئی، سراج الحق

لاہور (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب ہے اور انہیں کوئی متنازعہ آرڈیننس تحفظ فراہم نہیں کر سکتا۔ملک کو خیرات، بھیک اور قرضوں پر چلانا ممکن نہیں،موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی معاشی پالیسی ہاتھ پھیلاؤ اور کشکول اٹھاؤ ہے سودی نظام نے کئی نسلوں کے خواب چھین لئے حکمران طبقہ بچے بچے کا مجرم ہے آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط کی وجہ سے مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 18.09 فیصد پر پہنچ گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  سندھ کی معروف دینی درسگاہ جامعتہ العلوم الاسلامیہ منصورہ ہالا میں منعقدہ سالانہ تکمیل تقریب بخاری شریف کےاجتماع سے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔تقریب ختم بخاری میں مختلف سیاسی وسماجی رہنما،درگاہوں کے سجادہ نشین،علماء ومشائخ اورفارغ التحصیل علماء کے والدین سمیت علاقے کے عوام بڑی تعداد میں موجود تھے۔ امیرجماعت نے ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر بشیراحمد میمن کے عصرانہ میں بھی شرکت کی۔ 

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے 22کروڑ عوام کو محدود آمدنی اور لامحدود مسائل کیساتھ مفلس بنا دیا ہے ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے، جس کی وجہ سے آج غربت ومہنگائی سے عام آدمی کا سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے،ہر آنے والا دن عوام کے لیے مہنگائی ومشکلات کا نیا پیغام لیکر طلوع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت واپوزیشن کے لوگ ملک وقوم کیلئے نہیں بلکہ اپنے مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں، ملک کو اسلامی نظام وانقلاب کی ضرورت ہے،کرپشن فری اسلامی پاکستان کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔صرف جماعت اسلامی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

Recent Posts

عائزہ خان بالی ووڈ کی کون سے اداکارہ سے متاثر ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور ادکارہ عائزہ خان بالی ووڈ میں کرینہ…

6 mins ago

مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپیئنز کپ چھوڑ کر امریکا کیوں چلے گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مارخور ٹیم کے مینٹور مصباح…

18 mins ago

ایران میں قومی ترانے کی توہین، افغان سفارتکار نے احتجاج پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی…

29 mins ago

سندھ میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے لاکھوں ڈالر قرض لینے کے باوجود طریقہ کار نہ بن سکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ میں سیکنڈری ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 75…

42 mins ago

ایک شخص کو مسلط کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے: لطیف کھوسہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی…

46 mins ago

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

56 mins ago