گوادر بلوچستان کی ترقی کا بنیادی زینا ہے،چیف سیکرٹری

گودر(قدرت روزنامہ)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ گوادر بلوچستان کی ترقی کا بنیادی زینا ہے،حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں گوادر کی ترقی سرفہرست ہے اس لئے شہر کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ گوادر کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید سہولیات سے مزین جدید شہر بنایا جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں دورہ جیوانی کنز کے موقع پر مختلف لوگوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے، انہوں نے کہا کہ کنز پشکان جیوانی سمیت ضلع بھر کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائیگا،چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے گوادر میں حق دو تحریک اور سمیت دیگر مختلف شعبے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی اور اپنے علاقوں کے مسائل اور مشکلات سے گاہ کیا،چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے گوادر میں سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور کلمتی،ناگمان عبدل،فیض نگوری اور دیگر نے ملاقات کی،بعدازاں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے گوادر پریس کلب کے بھی ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی،د ریں اثنا چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے جیوانی کے مقام پر دران ٹورسٹ سائیڈ کا بھی دورہ کیا جہاں پر کچھو انڈے اور اس کی افزائش نسل ہوتی ہے .

.

.

متعلقہ خبریں