نئے پاکستان میں احتساب کا نظام ، انجینئر امیر مقام نے ایسی بات کہہ دی کہ شہزاد اکبر کی بھی ہنسی چھوٹ جائے
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ظلم کی انتہاءکی گئی، میرے جوان سال بیٹے کو جیل میں ڈالا گیا ،کاروبار تباہ کیا گیا، تین سالوں سےعدالتوں کی پیشیاں بھگت رہا ہوں ،میراقصورصرف اور صرف عوام کی بلا امتیاز خدمت کرنا ہے جو میری زندگی کا مقصد ہے ،میری زندگی عوام کی امانت ہے، متعدد بار حملوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے محفوظ رہا میں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف کی ہے اور میرا مقصد صرف اور صرف عوام کی بلا امتیاز خدمت کرنا ہے . انجینئر امیر مقام نے کہا کہ نئے پاکستان میں غربت کے خاتمے کے بجائے غریب کو ختم کیا جا رہا ہے، موجودہ حالات سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اس ظالم اور نا اہل حکومت کو گھر بھیجنا پڑے گا . . .