پیکا، الیکشن ایکٹ شہریوں کے حقوق سلب کر رہا ہے، رضا ربانی

(قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم بنیادی شہری حقوق کو سلب کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم قومی مباحثے کو روک رہی ہیں اور پارلیمنٹ کو قانون سازی کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بذریعہ آرڈیننس قانون سازی پارلیمنٹ کو قانون سازی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اس قانون سازی نے قابلِ ضمانت قانون کو ناقابل ضمانت بنادیا ہے، سزا 2 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنا بھی قابل مذمت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ شہریوں کے بنیادی حقوق پر پابندی لگانے کے مترادف ہے، یہ سب پارلیمنٹ کے اندر قومی سطح پر بحث کے بغیر ممکن نہیں۔

رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ ایسے قوانین کی صحافیوں اور ڈیجیٹل رائٹس گروپس مخالفت کرچکے ہیں، قانون قابلِ ضمانت جرائم کو ناقابلِ ضمانت جرائم میں تبدیل کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی شخص یا ادارے کو بدنام کرنے کی سزا 2 سال سے بڑھا کر 5 سال کی جا رہی ہے، یہ قابلِ مذمت ہے، اس قانون سازی نے قابل ضمانت قانون کو ناقابل ضمانت قرار دے دیا ہے۔

پی پی سینیٹر نے کہا کہ سال 2018 سے اب تک حکومت نے منظم انداز میں آن لائن کانٹیٹ پر سنسر لگایا، ریموول اینڈ بلاکنگ آف اَن لاء فل آن لائن کنٹینٹ رولز کی صحافیوں، ڈیجیٹل رائٹس گروپس نے مخالفت کی۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت…

3 mins ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

9 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

29 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

37 mins ago

وزیراعظم 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف 27 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی…

49 mins ago

بنوں: مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنوں میں مشران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا جس…

57 mins ago