وسیم اکرم کے ساتھ میری پہلی ملاقات 1984 میں آسٹریلیا میں ہوئی تھی، ویوین رچرڈز

(قدرت روزنامہ)سرویوین رچرڈز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سے ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم کے ساتھ میری پہلی ملاقات 1984 میں آسٹریلیا میں ہوئی تھی .

سابق کپتان وسیم اکرم باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے، آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن سر ویوین رچرڈز نے اعزازی کیپ اور فریم پیش کی .

وسیم اکرم نے کہا کہ اعزاز کو سر ویوین رچرڈز سے اپنے ہوم وینیو پر وصول کرنے پر فخر ہے، سابق کھلاڑیوں کو سراہنے کے لیے اس اقدام پر پی سی بی کے معترف ہیں .

سابق کپتان نے کہا کہ فینز، دوستوں، اہلخانہ کا مشکور ہوں جنہوں نے دوران کیریئر حوصلہ افزائی کی .

ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ خوشی ہے وسیم اکرم کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے کا موقع ملا، مجھے خوشی تھی اپنے کیریئر میں ان کا زیادہ سامنا نہیں کرنا پڑے گا .

سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں سے کہا تھا وسیم مشکلات پیدا کریں گے، بات درست ثابت ہوئی، وسیم اکرم کھیلوں کے ایک بہترین ایمبیسڈر اور شاندار کرکٹر تھے .

. .

متعلقہ خبریں