وسیم اکرم کے ساتھ میری پہلی ملاقات 1984 میں آسٹریلیا میں ہوئی تھی، ویوین رچرڈز

(قدرت روزنامہ)سرویوین رچرڈز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سے ہونے والی پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم کے ساتھ میری پہلی ملاقات 1984 میں آسٹریلیا میں ہوئی تھی۔

سابق کپتان وسیم اکرم باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے، آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن سر ویوین رچرڈز نے اعزازی کیپ اور فریم پیش کی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اعزاز کو سر ویوین رچرڈز سے اپنے ہوم وینیو پر وصول کرنے پر فخر ہے، سابق کھلاڑیوں کو سراہنے کے لیے اس اقدام پر پی سی بی کے معترف ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ فینز، دوستوں، اہلخانہ کا مشکور ہوں جنہوں نے دوران کیریئر حوصلہ افزائی کی۔

ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ خوشی ہے وسیم اکرم کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے کا موقع ملا، مجھے خوشی تھی اپنے کیریئر میں ان کا زیادہ سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں سے کہا تھا وسیم مشکلات پیدا کریں گے، بات درست ثابت ہوئی، وسیم اکرم کھیلوں کے ایک بہترین ایمبیسڈر اور شاندار کرکٹر تھے۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت…

4 mins ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

10 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

30 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

38 mins ago

وزیراعظم 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف 27 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی…

50 mins ago

بنوں: مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنوں میں مشران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا جس…

57 mins ago