لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق نے ملک میں ہوشربا مہنگائی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے .
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ق لیگ کے رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں سے اتحاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا .
بدلتی سیاسی صورت حال پر غور جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا .
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ق لیگی رہنماؤں نے کہا عوامی مسائل کے حل میں تاخیر سے سیاسی معاملات میں مشکلات آ رہی ہیں . مہنگائی کے باعث عوام کو جوابدہ ہونا پڑے گا .
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرکے انہیں حکومتی اتحاد سے باہر آنے کی دعوت دی تھی جس پر ق لیگ ن نے سوچنے کا وقت مانگا تھا .
. .