حکومت لوگوں کو گھر وں کیلئے 40 ارب سے زائد تقسیم کر چکی ہے: فرخ حبیب

جھنگ(قدرت روزنامہ) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت لوگوں کو گھر بنانے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد تقسیم کر چکی ہے اور 130 ارب روپے گھروں کے لیے منظور ہو چکے ہیں۔ماضی میں حکمرانوں کو غریب کیلئے چھت کا خیال نہیں آیا۔

جھنگ پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئےوزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جھنگ کا پریس کلب تاریخی پریس کلب ہے، یہاں ڈیجیٹل اسٹوڈیو بنائیں گے، پنجاب حکومت بھی صحافیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کرے گی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میڈیا کی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قانون تیار کر رہے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔ عمران خان نے ہر خاندان کی جیب میں سالانہ 10 ارب روپے ڈال دیئے ہیں۔ماضی کے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کو غریب کا خیال نہیں آیالیکن ہم تمام منصوبوں میں براہ راست غریب عوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔

Recent Posts

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

17 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

40 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

48 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

1 hour ago