کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی شکار کرنے والی 05 بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو پکڑ لیا گیا 18 فروری 2022 کو، پی ایم ایس اے کےجہاز نے PAK EEZ میں گشت کے دوران 05 ہندوستانی ماہی گیر کشتیوں کو 31 عملے کے افراد کیساتھ گرفتار کیا، جو کہ پاکستانی سمندری حدود کے اندر غیر قانونی شکار میں مصروف تھیں . کشتیوں کو پاکستانی قانون اور سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی لے جایا گیا .
. .