کسی بھی علاقے کی تہذیب و تمدن، رہن سہن اور باہمی معا ملات میں زبان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے ،و میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کی تہذیب و تمدن، طرز زندگی ومعاشرت، رہن سہن اور باہمی معا ملات میں زبان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے کسی بھی کلچر کے مطالعے میں زبان خصوصی اہمیت کی حامل ہوتی ہے ،مادری زبانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مادری زبانوں میں لوک گیت، داستانوں اور رودات کے انداز میں علاقوں کی تاریخ، بودوباش، جنگی فتوحات اور تہذیب و تمدن کے تمام عوامل شامل ہوتے ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مادری زبانوں کو زندہ رکھنے میں ان تمام زبانوں سے تعلق رکھنے والے شعرائ،فنکار اور آرٹسٹوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جو اپنے کلام اور فن سے ملک کی تمام مادری زبانوں کو زندہ و جاویداں رکھے ہوئے ہیں ،وزیراعلی نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ان تمام شعرائ، مصنفین، مفکرین، ادباءاور فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے مادری زبانوں کو اپنے گیتوں، اشعار اور نثر کے ساتھ ساتھ فن کے شعبے میں بھی زندہ رکھا ہے،وزیر اعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں بولی جانے والی تمام مادری زبانیں اور بالخصوص بلوچستان میں بولی جانے والی علاقائی مادری زبانیں یوں ہی محفوظ رہیں گی اور ان زبانوں میں علاقائی تہذیب و تمدن ثقافت اور کلچر کے ساتھ ساتھ جدید طرز زندگی اور اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید شاعری اور نثر کے ساتھ ساتھ تحقیق کے رنگ بھی نظر آئیں گے، وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے علاقائی زبانوں میں شاعری، نثر اور دیگر فنون سے وابستہ فنکاروں اداکاروں اور آرٹسٹوں کی بھرپور انداز سے سرپرستی کرے گی تاکہ ہماری علاقائی زبانیں آئندہ نسلوں کے لئے یوں ہی محفوظ رہیں۔

Recent Posts

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

15 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

30 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

39 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

50 mins ago

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

58 mins ago

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

1 hour ago