کراچی (قدرت روزنامہ) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا مگر کسی ٹی وی چینل پر اس خوشخبری کی بات نہیں کی گئی کیوں کہ ٹی وی پر ہر وقت ماتم ہی چلتا رہتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی ٹی کورس کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بدلتا ہوا پاکستان ہے جہاں پاکستان کا نوجوان علم کے حصول کے لیے کوشاں ہے ، ٹی وی پر پر وقت ماتم چلتا رہتا ہے ، یہ ہو گیا وہ ہو گیا ، اسے بھول جائیں ، یہ ہو گیا وہ ہو گیا، نوجوان صرف اپنی تربیت پر زور دیں اور بہتر سے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔
صدر پاکستان نے کہا کہ پہلے کہتے تھے کہ پاکستان میں نوکری نہیں مل رہی، حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے راستے کھولے ہیں، چین پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے ، اب ہر فرد کے ہاتھ میں موبائل فون ہے، کمپنیاں کہتی ہیں کہ نوکریاں ہیں مگر لوگ نہیں ہیں ، آپ کو آنے والے وقت کے تحت اپنے آپ کو بدلنا ہوگا اور جدید تعلیم کی طرف راغب ہونا ہے جس کے لیے آئی ٹی کورس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مختلف پروگرام کرائے جائیں گے، ان سب پروگراموں کے لیے قوانین بنائے جاچکے ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی ٹی کورس کے لیے انٹری ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا ، جس میں 20 ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کی ، اس موقع پر آئی ٹی کورس کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے سلسلے میں تقریب بھی منعقد کی گئی ، جہاں صدر عارف علوی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ انتظامیہ کے مطابق انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو جدید ٹیکنالوجی کا مفت کورس کرایا جائے گا ، کورس مکمل ہونے کے بعد نوکری کے مواقع بھی دیے جائیں گے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…