’’پشاور سے ایک شخص ارکان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے، باز نہ آئے تونام بتا دوں گی‘‘

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن پشاور سے ایک شخص کے ذریعے ارکان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، آپ باز نہ آئے تو ہم اِن صاحب کا نام بتا دیں گے، مریم اورنگزیب نے حکومت کو خبردار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن پشاور سے ایک شخص کے ذریعے ارکان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اراکین پارلیمان کو دباؤ میں لانےکی کوشش کی جارہی ہے، پشاور سے ایک شخص کے ذریعے ارکان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، آپ کی سیاست میں ادارے کو گھسیٹنے کی وجہ سے پہلے ہی ادارے کی ساکھ و قدر متاثر ہوئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ آپ سیاست کے میدان میں سیاسی انداز میں مقابلہ کریں، آپ باز نہ آئے تو ہم اِن صاحب کا نام لینے پرمجبور ہوں گے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ اپوزیشن اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مناسب وقت پرمشاورت سے تحریک عدم اعتماد لائیں گی۔ان کا کہنا تھاکہ یہ غیرآئینی حرکتیں عمران خان کے خوف اور شکست کا واضح ثبوت ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہنگو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نےدھاندلی کر کے حکومت کی لیکن بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔
انہوں نے کہا کہ کہاں گئے وہ جو کہتے تھے کہ 50 لاکھ گھر دیں گے لیکن آپ نے تو 50 لاکھ گھر دیئے نہیں بلکہ گرائے ہیں۔قیام پاکستان سے اب تک دی گئی نوکریوں کی تعداد بھی ایک کروڑ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست انبیا کا وظیفہ ہے اور سیاست حدیث سے ثابت ہے۔ جہاں معیشت تباہ ہو، مہنگائی ہو، تو بدامنی آتی ہے اور جہاں بھوک ہو وہاں بد امنی تو ہو گی۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت فحاشی اور بد اخلاقی کا سیلاب لے کر آئی۔ پی ٹی آئی کی حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے جس نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث یہ دن آیا کہ لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور مہنگائی کے باعث مریض ادویات نہیں لے سکتے۔

Recent Posts

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 min ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

17 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

60 mins ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

1 hour ago