قومی ٹیم میں کیسے جگہ بن سکتی ہے؟ انضمام الحق نے اپنے بیٹوں کو واضح کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور نامور بلے باز انضمام الحق نے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے اپنے بیٹوں کو ہدایات جاری کردیں . نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انضمام الحق کے دو چھوٹے بیٹوں انعام الحق اور اعصام الحق نے شرکت کی .

پروگرام میں سابق کرکٹر کے چھوٹے بیٹے نے بتایا کہ وہ کافی شوق سے کرکٹ کھیلتے ہیں اور آل راؤنڈر ہیں جب کہ دوسرا بڑا بیٹا بیٹسمین ہے . انضمام الحق کے بڑے بیٹے ابتسام الحق کشمیر پریمیئر لیگ کھیل چکے ہیں . اس موقع پر دونوں کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے

سے سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ ویسے تو میں اور لوگوں کی سلیکشن کر سکتا ہوں لیکن یہاں میرے لئے کسی کا انتخاب کافی مشکل ہوگا، دونوں ہی شاندار کھیل پیش کرتے ہیں . انضمام الحق نے کہا کہ میں ان سے کہتا ہوں کہ اگر قومی کھلاڑی بننا ہے تو سخت محنت کرنی پڑے گی، کھلاڑی بننے کیلئے رگڑا کھانا پڑتا ہے، اگر یہ کرسکتے ہیں تو دونوں میں ٹیلنٹ ہے . سابق قومی کپتان نے کہا کہ میرے سارے بچوں کو کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے لیکن ان میں سے جو بھی محنت کرے گا وہ ٹیم میں جگہ بنا لے گا .

. .

متعلقہ خبریں