لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہوں گی . 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے .
تعلیمی سال 2022-23 کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا . نوٹیفیکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہو گا . نیا تعلیمی سال یکم اگست 2022 سے 31 مارچ 2023 تک ہو گا .
بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف دو ماہ کے لیے دی جائیں گی . دوسری جانب این سی اوسی کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں طلباء کی 50 فیصد حاضری کی شرط ختم کردی ہے، 16 فروری سے لاہور اور راولپنڈی میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ سکول کھول دیے گئے ، کورونا کے باعث چھٹی کلاس تک 50 فیصد حاضری کی شرط عائد کی گئی تھی .
وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ 16فروری بدھ سے لاہور اور راولپنڈی کے سکولوں کو پہلے کی طرح معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت ہوگی، سکولوں میں چھٹی کلاس تک پچاس فیصد حاضری کی سختی ختم کردی گئی ہے، این سی اوسی کی سفارشات کی روشنی میں کورونا کی وجہ سے لاہور اور راولپنڈی میں سکولوں میں پچاس فیصد حاضری کی شرط عائد کی گئی تھی .
انہوں نے کہا کہ سکولوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن اور ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے . علاوہ ازیں محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے یکم مارچ سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ، اوقات کار میں تبدیلی دن کے دورانیہ میں اضافہ ہونے کے باعث کی جائے گی . محکمہ سکولزایجوکیشن نے یکم مارچ سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے، یکم مارچ سے سکولوں کے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک ہوسکتے ہیں، اس وقت سکولوں کے اوقات کار صبح پونے 9 بجے سے پونے تین بجے تک ہیں، اس سلسلے میں محکمہ سکولزایجوکیشن نے اتھارٹیز سے بھی رائے مانگ لی ہے .
. .