پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہوں گی

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہوں گی۔24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔تعلیمی سال 2022-23 کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہو گا۔نیا تعلیمی سال یکم اگست 2022 سے 31 مارچ 2023 تک ہو گا۔
بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف دو ماہ کے لیے دی جائیں گی۔دوسری جانب این سی اوسی کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں طلباء کی 50 فیصد حاضری کی شرط ختم کردی ہے، 16 فروری سے لاہور اور راولپنڈی میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ سکول کھول دیے گئے ، کورونا کے باعث چھٹی کلاس تک 50 فیصد حاضری کی شرط عائد کی گئی تھی۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ 16فروری بدھ سے لاہور اور راولپنڈی کے سکولوں کو پہلے کی طرح معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت ہوگی، سکولوں میں چھٹی کلاس تک پچاس فیصد حاضری کی سختی ختم کردی گئی ہے، این سی اوسی کی سفارشات کی روشنی میں کورونا کی وجہ سے لاہور اور راولپنڈی میں سکولوں میں پچاس فیصد حاضری کی شرط عائد کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن اور ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔علاوہ ازیں محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے یکم مارچ سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ، اوقات کار میں تبدیلی دن کے دورانیہ میں اضافہ ہونے کے باعث کی جائے گی۔ محکمہ سکولزایجوکیشن نے یکم مارچ سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے، یکم مارچ سے سکولوں کے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک ہوسکتے ہیں، اس وقت سکولوں کے اوقات کار صبح پونے 9 بجے سے پونے تین بجے تک ہیں، اس سلسلے میں محکمہ سکولزایجوکیشن نے اتھارٹیز سے بھی رائے مانگ لی ہے۔

Recent Posts

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

24 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

34 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

41 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

48 mins ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

56 mins ago

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

1 hour ago