بالی ووڈ نے ایک اور پاکستانی گانا چرا لیا، سوشل میڈیا پرپاک بھارت جنگ چھڑ گئی

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ نے میڈم نورجہاں کا گایا ہوا معروف نغمہ اپنی  اینٹی پاکستان فلم کے لئے چرا لیا ، گانا نورا فتحی پر ری پروڈیوس کر کے فلمایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گانے ‘ ظالما کوکا کولا پلا دے’ نے ریلیز ہوتے ہی عوامی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے اوراسے پارٹی سانگ آف دی ائیر قرار دیا جارہا ہے، گانا اجے دیوگن کی فلم ’’بھوج، دی پرائڈ آف انڈیا‘‘ جو کہ بالی ووڈ ذرائع کے مطابق ایک پاکستان مخالف فلم ہے کے لئے فلمایا گیا ہے ۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق عین ممکن ہے کہ گانے کے کچھ مناظر کے ذریعے دشمن ملک کی توہین کی جاسکے، ظالما کوکا کولا پلادے کی ری کریئیشن کے لئے موسیقی تنعشق باگچی نے ترتیب دی ہے جبکہ بول ’’ویو‘‘ نے لکھے ہیں  آواز کا جادو معروف گلوکارہ شریا گھوشال نے جگایا ہے ، یو ٹیوب پر موجود معلومات کے مطابق ٹی سیریز کی لائسنسنگ کے ساتھ ای ایم آئی پاکستان اور آئی میوزک رائٹس کو گانے کے حقوق ملے ہیں۔

دوسری طرف پاکستانی گانا چرا کر پاکستان مخالف فلم کے لئے استعمال کرنے پر سوشل میڈیا پر بھی پاک بھارت جنگ چھڑی ہوئی ہے، پاکستانی صارف نے اسے منافقت کی انتہا قراردیا ہے تو بھارتی صارف کا کہنا تھا کہ اس گانے کو جانتا کون تھا ہمارا شکر گذارہونا چایئے کہ ہم نے اسے ری پروڈیوس کرکے دنیا کو دکھایا۔

فلم کی کہانی پاک بھارت جنگ کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک بھارتی ائیرفورس کا اسکواڈرن لیڈرجسے بھوج ائیر بیس کی تعمیر کا ہدف دیا جاتا ہے، فلم بڑی کاسٹ پر مشتمل ہے جس میں سنجے دت، سونا کشی سنہا، ایمی ورک، شرد کلکر بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں، فلم کے ہدایت کار ابھیشک دھدیا ہیں اور فلم کو پاکستان کے یوم آزادی یعنی 14 اگست سے ایک روز پہلے ڈزنی اور ہاٹ سٹار پر ریلیز کیا جارہا ہے۔

یادرہے گانا  ‘ ظالما کوکا کولا پلا دے’ میڈم نور جہاں نے 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم’ چن تے سورما’ کے لئے گایا تھا جس میں سلطان راہی مصطفے قریشی انجمن اقبال حسن اور زمرد نے کام کیا تھا۔

اس گانے کو پھر 2016 میں کوک اسٹوڈیو کے لئے ری پروڈیوس کیا گیااور عمیر جسوال اور میشا شفیع نے اس پر پرفارم کیا, اور اب بھارت نے دیدہ دلیری  سے اسے  دن دیہاڑے چوری کرلیا ہے

Recent Posts

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

8 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

18 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

26 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

34 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

41 mins ago

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

49 mins ago