کراچی (قدرت روزنامہ) الجزائر میں 3 بھائیوں نے بوڑھی ماں کو پڑوسیوں کے رحم و کرم اور ابتر حالت میں دیکھ کر اپنی بیویوں کو اسی وقت طلاق دیدی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق الجزائر میں تین بھائی ملازمتوں سے واپس پہنچے تو ضعیف اور بیمار ماں کو پڑوسیوں کے رحم و کرم پر پایا جو انھیں نہلا رہے تھے۔تینوں بھائیوں نے اپنی بیویوں سے ماں کی خدمت نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو معاملہ تکرار تک آن پہنچا جس پر تینوں بھائیوں نے اسی وقت اپنی بیویوں کو طلاق دیدی۔پولیس کے مطابق عمومی طور پر ماں کی خدمت کے
لیے ان کی بیٹی آیا کرتی تھیں لیکن ان کے شوہر کو کینسر ہوجانے کے باعث وہ اس ہفتے نہ آسکیں۔جس پر بیٹوں نے اپنی بیویوں کو کہا کہ ماں کو نہلا کر صاف ستھرے کپڑے پہنا دینا لیکن بیویوں نے اپنی ساس کو پڑوسیوں کے حوالے کردیا اور خود سو گئیں۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…
چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…