سی ایس ایس سکریننگ ٹیسٹ کا پرچہ امتحان کے فوری بعد آؤٹ

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) وفاقی پبلک سروس کمیشن کی جانب سے لئے گئے سی ایس ایس امتحان کا پرچہ امتحان کے فوری بعد فیس بک پیج پر لگادیا گیا جس نے کمیشن کے کمزور انتظامی کنٹرول کو بے نقاب کر دیا ہے۔ایف پی ایس سی کا انکوائری کرانے کا فیصلہ،روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق وفاقی پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2022کے امتحان سے پہلے اتوار کے روز سکریننگ ٹیسٹ لیا جس میں تقریباً 62000امیدواروں نے حصہ لیا،یہ امتحان بیک وقت ملک کے 20شہروں کے 297سنٹرز میں منعقد کیا گیا،یہ سکریننگ ٹیسٹ

صبح نو بجے سے بارہ بجے تک لیا گیا، رولز کے تحت ہر امیدوار سے جوابی شیٹ امتحانی عملہ واپس لے لیتا ہے۔سیریل نمبر 41329والی شیٹ کے دس صفحات کو میز پر رکھ کر موبائل سے تصاویر بنا ئی گئیں اور امتحان ختم ہونے کے بعد ایک نجی سی ایس ایس اکیڈمی کے فیس بک پیج پر لگادیاگیا، کسی امیدوار کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی لہٰذا غالب امکان یہ ہے کہ یہ پکچرز کسی سنٹر کے سپر وائزر نے لی ہیں ،اس عمل نے بہر حال سسٹم کے فول پروف ہونے کے بارے میں سوالات کو جنم دیا ہے۔ذ رائع کے مطابق ایف پی ایس سی نے اس معاملہ کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Recent Posts

پروٹین شیک کے فوائد اور نقصانات، کیا آپ جانتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام خیال ہے کہ اگر آپ نے وزن کم کرنا ہے تو…

3 mins ago

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

14 mins ago

سوزوکی کلٹس خریدنے والوں کو اضافی کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟ جانئے

کلٹس VXR کی قیمت اس وقت 38,58,000 روپے ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی کلٹس (Suzuki…

26 mins ago

نواز شریف سے جو باتیں ہونی تھیں ہوگئیں، آئینی ترمیم کا ان سے پوچھیں جو لانے والے ہیں، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سابق وزیر…

36 mins ago

سونا خریدنے والوں کیلئے ایک بار پھر بری خبر، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں

سونے کے بین الاقوامی نرخوں پر دباؤ کیوں ہے کراچی (قدرت روزنامہ)سونا خریدنے والوں کیلئے…

47 mins ago

ستمبر میں پاسپورٹ بنوانے کے لیئے کتنی فیس ادا کرنی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاسپورٹ بیرون ملک سفر کرنے کے لیئے سب سے اہم ہوتا ہے،…

55 mins ago