فخر ایک لیگ سیزن میں 500رنز بنانے والے تیسرے بیٹر بن گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)فخر زمان ایک لیگ سیزن میں 500 رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے بیٹر بن گئے . لاہور قلندرز کے فخر زمان کسی ایک ایچ بی ایل پی ایس ایل ایونٹ میں 500 کا سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے بیٹر بن گئے، لاہور قلندرز کے اوپنر نے یہ کارنامہ گذشتہ روز اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف 51رنز کی اننگز کے دوران سر انجام دیا .

اس سے قبل گزشتہ سیزن میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 500 سے زائد رنز بنائے تھے، جاری ایونٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فخر زمان نے اب تک 9

اننگز میں 521رنز بنائے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں