نیروبی (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور، دعوت وارشاد، قرآن مجید کی طباعت کے ذمے دارادارے شاہ فہد کمپلیکس کے نگران اعلی الشیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کی جانب سے کینیا کو قرآن مجید کے باترجمہ 32700 نسخے بھیجے گئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نیروبی میں سعودی سفیر خالد بن عبداللہ السلمان نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے کینیا کے حکام کو قرآن مجید کے یہ نسخے حوالے کیے ہیں۔اب تک سعودی عرب کی جانب سے کینیا کو بھیجے گئے قرآن مجید کے نسخوں کی تعداد 73050 تک پہنچ گئی ۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں
کینیا کے مسلمانوں کی سپریم کونسل کے صدر حسان اولی نعدو، متعدد مبلغین اور ممتاز اسلامی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔سعودی سفیرنے اس بات پرزوردیا کہ یہ تحفہ اسلامی دنیا میں اسلام اورمسلمانوں کی خدمات میں مملکت کے پیغام کاعملی مظہرہے۔اس سے قیادت کی امنگوں کے حصول کے لیے دنیا بھرمیں مسلمانوں میں قرآن مجید کی تقسیم کے عمل کی نگرانی میں اسلامی امور اور دعوت وارشاد کی وزارت کا کردار بھی اجاگر ہوتا ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…