آسٹریلوی کرکٹرنے جمعہ کے روز میچ کھیلنے سے انکار کیا ،بورڈ کو اسی وقت سخت موقف اپنانا چاہیے تھا ، کرکٹرز کا ٹائم پاس کرو پالیسی پر تشویش کا اظہار
لاہور(قدرت روزنامہ)بعض کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جیمز فالکنز کے معاملے میں ٹائم پاس کرو پالیسی پر تشویش کا اظہار کیا . ذرائع کے مطابق جب جیمز فالکنر نے جمعہ کے روز میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا اور پی ایس ایل چھوڑ کر جانے کی دھمکی دی تو پاکستان کرکٹ بورڈ اسی وقت سخت موقف اپناتا تو شاید اتنی بدنامی نہ ہوتی .
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جیمز فالکنز کو طے شدہ معاہدے کے تحت ادائیگی کے حوالے سے سارے ثبوت سامنے رکھ دئیے گئے ہیں تاہم پاکستان کا روایتی حریف ملک اپنے میڈیا میں اسے
منفی انداز میں پیش کر رہا ہے . کرکٹرز کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کو اس معاملے کو یہیں نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ قوانین کا جائزہ لے کر غیر ملکی کرکٹر کا پیچھا کیا جائے اور انہیں اپنے کئے پر معافی مانگنے پر مجبور کیا جائے .
. .