تم ایک درندے ہو ۔۔ مشہور خاتون صحافی نے گلوکار علی نور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا، چیٹ وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر مشہور گلوکار علی نور اور ان کے واقعہ کا تذکرہ ہو رہا ہے . ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے .


نوری بینڈ سے تعلق رکھنے والی علی نور اپنے گانوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں لیکن گزشتہ رات سے وہ کسی اور وجہ سے بھی مشہور ہو رہے ہیں .
دراصل صحافی عائشہ بنت راشد کی جانب سے گلوکار پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں "درندہ" قرار دیا تھا .


عائشہ بنت راشد کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر علی نور اور اپنی چیٹ کے اسکرین شاٹس شئیر کیے گے تھے جس میں لمبے چوڑے مسیجز موجود ہیں .
اس میسج میں عائشہ نے بتایا کہ ائیر پورٹ جاتے وقت گاڑی کی پچھلی سیٹ پر جو کچھ ہوا اسے جنسی ہراسانی کہتے ہیں، جبکہ اس کے ساتھ ہی عائشہ نے کہا کہ میں علی حمزہ کی بہت عزت کرتی ہوں، اسی لیے میں اس معاملے کو پبلک نہیں کروں گی .

عائشہ بنت راشد کی جانب سے علی حمزہ اور بینڈ ممبر کامی سے بھی دوسری توڑنے کا اعلان کی گیا، صحافی کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں سے دوستی نہیں رکھ سکتی جو جنسی ہراساں کرنے والوں کے دوست ہوں .

علی نور کا ردعمل:

اس حوالے سے علی نور کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے، علی نور کا اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیے گئے پوسٹ میں کہنا تھا کہ میرا گانا 22 فروری کو ریلیز ہو رہا ہے، یہ سب اس گانے کے لیے پروموشن نہیں ہے بلکہ سنجیدہ الزامات ہیں . علی نے اس معاملے کو پس پشت رکھ کر فالحال اپنے گانے کی ریلیز پر دھیان دیا ہے، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ25 فروری کو اس حوالے سے آپ سے سوالوں کا جواب دوں گا .

. .

متعلقہ خبریں