کراچی: میئر کو واٹراینڈ سیوریج بورڈ کا چیئرمین بنانےکی منظوری

(قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے کے ایم سی میئر کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی .
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت پیر 21 فروری کو صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ميئر کو کے ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کی گورننگ باڈیز کے ممبر بنانے کی منظوری دی گئی .


سندھ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور متعلقہ ہیڈ کوارٹرز کو ٹاؤن کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی گئی، کمیٹی میں میئر کے ایم سی، ٹاؤن اور یوسی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے .
سندھ کابینہ نے پراونشل فنانس کمیشن بنانے کی بھی منظوری دی ہے .
اجلاس میں سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کابینہ نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی .
ترمیم کی منظوری دے کر ڈرافٹ ترمیم کابینہ کو بھیجنے کی منظوری بھی دی گئی .
واضح رہے کہ جنوری 2022 کے آخر میں جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان بلدیاتی قانون میں ترمیم سے متعلق معاہدہ طے پایا تھا، جس میں میئر کے اختیارات سے متعلق نکات شامل تھے .

. .

متعلقہ خبریں