کراچی: میئر کو واٹراینڈ سیوریج بورڈ کا چیئرمین بنانےکی منظوری

(قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے کے ایم سی میئر کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت پیر 21 فروری کو صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ميئر کو کے ڈی اے، ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کی گورننگ باڈیز کے ممبر بنانے کی منظوری دی گئی۔
سندھ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور متعلقہ ہیڈ کوارٹرز کو ٹاؤن کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی گئی، کمیٹی میں میئر کے ایم سی، ٹاؤن اور یوسی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
سندھ کابینہ نے پراونشل فنانس کمیشن بنانے کی بھی منظوری دی ہے۔
اجلاس میں سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی یا یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کابینہ نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
ترمیم کی منظوری دے کر ڈرافٹ ترمیم کابینہ کو بھیجنے کی منظوری بھی دی گئی۔
واضح رہے کہ جنوری 2022 کے آخر میں جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان بلدیاتی قانون میں ترمیم سے متعلق معاہدہ طے پایا تھا، جس میں میئر کے اختیارات سے متعلق نکات شامل تھے۔

Recent Posts

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

9 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

15 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

25 mins ago

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

54 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

1 hour ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

1 hour ago