اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میں دن بھر فروٹ کے چھلکے جمع کرتا ہوں۔ یہ کہنا ہے ایک ریڑھی چلانے والے کا جو دن بھر فروٹ بیچنے کیساتھ فروٹ کے چھلکے اچھے سے سجا کر اپنی ریڑھی کی ایک سائیڈ پر رکھ دیتا ہے تا کہ برا نا لگے۔ لیکن جب ان چھلکوں جمع کرنے سے متعلق ایک گاہک نے ان سے پوچھا کہ اپ ایسا کیوں کرتے ہیں تو نوجوان نے کیا خوب جواب دیا جسے سن کر ہر کسی کی آنکھیں نم ہو جائیں۔
جوان کا کہنا تھا کہ کہ دن بھر کے جمع کیے ہوئے فروٹ کے چھلکوں کو میں اپنے گھر کی چھت پر شام میں ڈال دیتا ہوں جسے پرندے وغیرہ کھاتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ملتی ہے کیونکہ یہ دن بھر کے بھوکے ہوتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ میرے اس عمل سے گندگی بھی تو نہیں پھیلتی اگر میں اسے سڑک پر پھینک دوں تو ہر جگہ گندگی ہی ہوگی، اپنا ملک گندا ہوگا اور ہمیں ہی پھر یہاں پر رہنا ہوتا ہے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی گردش کرتی رہی اور ہو بھی کیوں نا اگر ایک زہین اور سمجھدار ریڑھی والا یہ کام کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں۔
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…