پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ؛ لیاقت باغ کو خیمہ بستی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز نے راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ کو خیمہ بستی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا .

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء 6 مارچ صبح ٹی چوک روات پہنچیں گے، جہاں انہیں لیاقت باغ میں ٹھہرایا جائےگا .

راولپنڈی میں داخلے کے لیے جی ٹی روڈ استعمال کیا جائے گا، کچہری سے لانگ مارچ کے شرکاء مری روڈ پر داخل ہونگے .

 

کینٹ جنرل سیکرٹری ملک ادریس قاسم کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ مریڑ حسن لیاقت باغ چوک اور کچہری چوک میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے .

انہوں نے بتایاکہ لانگ مارچ شرکاء 7 مارچ کو ناشتے کے بعد فیض آباد کے راستے اسلام آباد داخل ہونگے .

آصف زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرینگے

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج ملاقات ہوگی .

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے .

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرادری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہوگی .

مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ

دوسری جانب سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ کرلیا .

سربراہ پی ڈی ایم  اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران حکومت کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کے لئے صلاح و مشورے اور ملاقاتیں کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں