عمر بھی اتنی ہو گئی تھی مگر پھر شادی نہیں کی ۔۔ جانیں ان 4 مشہور شخصیات نے زندگی میں شادی کیوں نہیں کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر مختلف شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات موجود ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

لتا منگیشکر:

لتا منگیشکر کا شمار ان چند مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے شادی نہیں کی۔ لتا منگیشکر نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ دراصل ایک خاص وجہ کے تحت کیا تھا۔ اگرچہ کئی مرتبہ سوال کرنے پر بھی لتا نے یہ راز نہیں بتایا کہ انہوں نے شادی کیوں نہیں کی، کرن راؤ کے پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے لتا منگیشکر کا کہنا تھا کہ کرن راؤ نے اس حوالے سے بہت خوبصورت بات کی ہے کہ انسان کو پہلے اپنے اندر کی خوشی اور مکمل ہونے کے احساس کو تلاش کرنا چاہیے

ورنہ صرف شادی یا اولاد سے خود کو مکمل کرنے کا خواب اپنی اہمیت کھو دیتا ہے۔ جبکہ شادی کے سوال پر لتا کا کہنا تھا کہ کچھ باتیں صرف دل کو ہی پتہ ہونی چاہیے، اور میں ان باتوں کو صرف اپنے دل تک محدود رکھنا چاہتی ہوں۔ لتا منگیشکر استاد سلامت علی خان پر جان دیتی تھیں، دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے مگر پاکستان بننے کے بعد یہ محبت کچھ اس طرح ٹوٹی کہ استاد سلامت علی خان پاکستان آ گئے اور لتا منگیشکر بھارت میں رہ گئیں۔

ریکھا:

ریکھا بھی بالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہیں جن کی زندگی میں بے انتہا اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔ ریکھا کا شمار بھارت کی ان چند اداکارؤں میں ہوتا ہے جو آج بھی اپنی پہلی محبت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ریکھا کی زندگی میں امیتابھ بچن تو تھے ہی مگر عمران خان بھی ان کی زندگی میں آئے تھے، جی ہاں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان۔ ریکھا کی والدہ کو بھی عمران خان بطور داماد قبول تھے، اس کے لیے انہوں نے نجومیوں سے بھی رابطہ کیا تھا اور جواب مثبت آیا تھا۔ دراصل یہ واقعہ 1985 کا ہے، ڈیلی اسٹار میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان اپریل کے مہینے میں بھارتی شہر ممبئی میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے،

میگزین کی رپورٹ کے مطابق عمران اور ریکھا بہت جلد شادی کرنے والے ہیں، اس حوالے سے میگزین نے لکھا کہ دونوں کو ساحل سمندر پر بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ تاہم دونوں کے درمیان ہونے والے دوریاں علیحدگی کا باعث بنیں، اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ شادی نہ ہو سکی۔ اسی طرح امیتابھ بچن کے ساتھ بھی ریکھا کی شادی نہیں ہو سکی اور اب ریکھا آج تک امیتابھ بچن کے نام کا سندور اپنی مانگ میں لگاتی ہیں۔

نرما:

لولی ووڈ کی اداکارہ نرما بھی غیر شادی شدہ ہیں۔ اداکارہ کا شمار پاکستان کے مشہور اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ فلم انڈسٹری میں آتے ہی نرما نے اپنا ایک مقام بنا لیا تھا، نرما اپنے گھر کا ستون تھیں جو پورے گھر کو سنبھالے ہوئے تھا۔

اداکارہ نے اپنی والدہ اور بھائی کی ذمہ داری خود اٹھائی اور انہیں زندگی کے ہر موقع پر ناراض نہیں کیا۔ لیکن جب انہیں کام ملنا بند ہوا تو نرما بھی پریشان ہو گئی تھیں۔ اداکارہ کی شادی نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ انہوں نے اپنی توجہ کیرئیر اور گھر پر رکھی۔

ریشم:

اداکارہ ریشم پاکستان فلم انڈسٹری کا وہ نام ہے جو کہ اپنی دلچسپ اداؤں اور بہترین اداکاری کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ ریشم نے بہت کم عرصے میں ناظرین کی توجہ نہ صرف حاصل کی بلکہ فلم ڈائریکٹرز کو بھی کاسٹ کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔ اداکارہ ریشم ان اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے اب تک شادی نہیں کی ہے۔

Recent Posts

سپریم کورٹ طلبی کا نوٹس سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رہائشگاہ پر آویزاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی…

2 mins ago

کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بجٹ 25-2024 پر تنقید…

10 mins ago

بیرون ملک سفر کے خواہشمند نان فائلرز کے لیے بری خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ…

15 mins ago

کیا حکومت نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز سینیٹ نے فنانس بل 2024 کے لیے اپنی سفارشات کی…

21 mins ago

پشاور: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور میں چند گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 16 افراد قتل…

27 mins ago

کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کو حادثہ، 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوٹری کے مقام پر کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کی…

36 mins ago