(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر فواد چودھری نے سوئس سیکرٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ،پنڈورا اوراب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی . منی لانڈرنگ اور کرپشن غریب ممالک کا بڑا مسئلہ ہے .
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہناہے کہ پانامہ،پنڈورا اوراب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی . پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو .
انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ممالک کااہم ترین مسئلہ ہے . وزیراعظم کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مسائل پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں .
وزیراعظم کہتے رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ممالک کے اس استحصال کو روکیں . اب سارے منی لانڈرر اتحادبنارہےہیں
. .