کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں 12 سالہ بچی کو تشدد اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا . سبزل روڈ سے ملنے والی بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے .
پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ لاش کے نمونے فارنزک ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوائے جا رہے ہیں . پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے تاہم مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے .
. .