اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا . تاہم شام/رات شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے .
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد،بالائی/وسطی پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے . اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے . ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ
پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا . آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی14،کالام ،استورمنفی 07،اسکردو منفی 05، بگروٹ ،پلوامہ،بارہ مولہ،گوپس ،مالم جبہ منفی 04،اننت ناگ،شوپیاں ،ہنزہ منفی 03، سری نگر منفی 02 ،قلات،راولاکوٹ اور پاراچنار میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .
. .