نواز شریف اور آصف زرداری نے سرکاری خرچ پر بیرون ممالک کتنے نجی دورے کئے ، مراد سعید نے اعداد و شمار جاری کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے سرکاری خرچ پر بیرون ممالک نجی دوروں کے اعداد و شمار جاری کر دیے .

 مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر  اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ  سرکاری دوروں پرکروڑوں اڑانے والے زرداری نوازکے نجی دورے بھی قومی خزانے سے  ہوئے .

وفاقی وزیر برائے مواصلات و شاہرات نے کہا کہ آصف زرداری نے قومی خزانے سے  48 جبکہ  نواز شریف نے  25 ذاتی دورے کئے ، ایوان صدر اور وزیراعظم کےمحل کے علاوہ ذاتی گھروں کو کیمپ آفس بناکر قومی خزانہ اڑایا .

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا نہ کوئی کیمپ آفس ہے نہ نجی دورہ ، نہ ہی انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں قیام کیا .  

. .

متعلقہ خبریں