لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پیکا آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا .
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیکا آرڈیننس لانے کا مطلب ہے کہ حکومت خوف کا شکار ہے .
کہ حکومت نے نوکریاں دینے کی بجائے لوگوں کو بےروزگار کردیا .
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے تمام وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی، انہوں نے ڈالر کی قیمت نیچے لانےکا وعدہ کیا تھا مگر ملک میں مہنگائی اور غربت بے حد بڑھ چکی ہے ، پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ 27 فروری کو کراچی سے نکلے گا جو لاہور سے ہوتا ہوا 8 مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہوگا .
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کنٹینر پر تھے تب میڈیا ان کے ساتھ تھا تو اب کیوں نہیں ہے ، حکومت میڈیا پر قدگن لگ ارہی ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین نہیں رکھتی .
. .