اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے صحافی محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کر دی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں صحافی محسن بیگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی ، عدالت نے استفسار کیا کہ مزید ریمانڈ کیوں چاہئے ، تین دن میں آپ نے کیا کام کیا ہے ؟۔ پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ پولیس گرافک ٹیسٹ کرانا ہےاور ویڈیو برآمد کرنا ہے۔جج احتساب عدالت نے پوچھا کہ 6دن سے محسن بیگ آپکے پاس ہے،
آپکی کیا کارکردگی ہے؟، پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ 6دن میں ویڈیو برآمد نہیں کی جا سکی۔ محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اتوار کو ڈی سی، آئی جی،ایس ایس پی محسن بیگ کے گھر میں تھے۔عدالت نے صحافی محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔صحافی محسن بیگ کے وکلاء نے عدالت میں ایک اور درخواست دائر کر دی، عدالت نے ایم ایس پولی کلینک کو نوٹس جاری کر تے ہوئے ریکارڈ سمیت 23 فروری کو طلب کر لیا۔
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…
لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…