اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان سعید اکبر نوانی کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان جہانگیر ترین گروپ سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم تو کبھی پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہوئے ہی نہیں، پہلے بھی پارٹی کے ہر فیصلے کی تائید کی ہے۔
سعید اکبر نوانی نے کہا کہ ہم نے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا، عمران خان نے ہماری بات سنی، جہانگیر ترین والے معاملے میں ہماری بات میرٹ پر تھی، پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ ہیں۔ خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے مابین ملاقات کے بعد سیاسی ہلچل پیدا ہوئی اور گمان ظاہر کیا گیا کہ شاید جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ن سے ہاتھ ملا لیا ہے اور وہ تحریک عدم اعتماد میں حکومت کے خلاف اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔دو روز قبل اپوزیشن لیڈ قومی اسمبلی شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا تھا۔
دونوں رہنمائوں نے عمران خان حکومت اور اسکی قسمت کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ رابطہ کرنے پر جہانگیر ترین نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے تناظر میں اس اہم ترین ملاقات کے حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا۔شہباز شریف سے ملاقات کی تصدیق یا تردید کیے بغیر جہانگیر ترین نے کہا کہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ان کے گروپ میں شامل ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے انہیں کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے کا مینڈیٹ دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان کی حیثیت سے وہ دیگر سیاست دانوں کے ساتھ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔ ایسے رابطے سیاست کا حصہ ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…