عمران مائنس ہوا تو سب مائنس ہونگے۔۔!! وزیر اعظم کا اقتدار خطرے سے باہر، آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے؟ ماہر علم نجوم کی تہلکہ خیز پیشگوئیاں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ماہر علم نجوم ہمایوں محبوب نے پاکستانی سیاست کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے میں کامیاب نہیں ہو گی،عمران خان پنجاب میں بدستور چلتے رہیں گے،اگر کوئی عدم اعتماد تحریک لائی بھی جاتی ہے تو وہ کامیاب نہیں ہو گی۔ ہمایوں محبوب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ وہ ممکن ہو سکتی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اپریل کے وسط سے عمران خان بہت ساری تبدیلیاں کریں گے بلکہ ستاروں کی روشنی میں تبدیلی کا آغاز مارچ کے آخر سے ہو جائے گا۔اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے مائنس عمران خان ہونے پر یہ سسٹم چلے گا تو میرے علم کے مطابق عمران خان کے مائنس ہونے سے سب مائنس ہو جائے گا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی بہت ہوئی لیکن ایسی علامات سامنے آ رہی ہیں کہ اپریل میں پاکستان کی معیشت بھی بہتر ہو گی۔

اپریل سے ستمبر کے درمیان پاکستان کی اکانومی بہتر ہو گی،ایکسپورٹ اوپر جائے گی، مہنگائی نیچے آنا شروع ہو جائے گی،جون میں پھر سورج گرہن آ رہا ہے جسے اللہ عمران خان کے حق میں کر دے گا۔جب کہ یہ عمران خان کے مخالفین کو نقصان دے گا۔ ہمایوں محبوب کے مطابق چئیرمین سینیٹ بھی صادق سنجرانی ہی بنیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں عمران خان کا ایڈوائزر ہوتا تو انہیں کہتا کہ حفیظ شیخ کو سینیٹ ٹکٹ مت دیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عالیہ نذیر کا کہنا ہے کہ جب عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا تب ہی میں نے کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت 2022 تک رہے گی۔لیکن اب جب ہم ستارے دیکھتے ہیں تو مجھے یہ سسٹم تبدیل ہونا دکھائی دیتا ہے۔ عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے یا دوبارہ صدر بنیں گے۔ یا مارشل لا نہیں لگ رہا، قومی حکومت نہیں بن رہی یا پھر عمران خان یہاں پر اسمبلیاں بھی توڑ سکتے ہیں۔عمران خان اسمبلیاں توڑ کر دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

Recent Posts

معروف اداکارہ اشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نےذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا…

10 mins ago

’بالی ووڈ کی نقالی پاکستانی اداکاراؤں کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی‘ حبا بخاری کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری ان دنوں ’ہم اسٹائل…

19 mins ago

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس؛سیکرٹری دفاع اور داخلہ کے تحریری بیان عدالت میں جمع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم بازیابی کیس میں سیکرٹری دفاع اور…

22 mins ago

لوئرکوہستان؛ کار کھائی میں جا گری،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ سمیت 3افراد جاں بحق

لوئرکوہستان(قدرت روزنامہ)لوئر کوہستان کے علاقے جیجال قلاٹو کے مقام پر کار گہری کھائی میں جا…

24 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر معروف اسکالر اور مبلغ اسلام ڈاکٹر…

28 mins ago

لاپتہ افراد کیس؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور ہائیکورٹ طلب

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آج طلب…

32 mins ago