مہروز وسیم نے عثمان مختار کی مبینہ آڈیو کلپ جاری کردی

(قدرت روزنامہ)مبینہ طور پر اداکار عثمان مختار کو بلیک میل کرنے والی آرٹسٹ مہروز وسیم نے اداکار کی آڈیو کلپ جاری کردی . عثمان مختار نے 27 جولائی کو انسٹاگرام پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ڈیڑھ سال سے ایک خاتون آرٹسٹ بلیک بیل اور ہراساں کر رہی ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے 2016 میں ایک ویڈیو بنانے کے منصوبے میں کام کیا تھا .

عثمان مختار نے اپنی طویل پوسٹ میں کسی بھی خاتون کا نام نہیں لیا تھا لیکن بتایا تھا کہ انہوں نے مذکورہ خاتون کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں رپورٹ درج کروادی ہے اور اب وہی خاتون کے خلاف تفتیش کرے گا . اداکار کے دعوے کے بعد مہروز وسیم نامی گلوکارہ اور آرٹسٹ سامنے آئی تھیں، جنہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف ہی عثمان مختار نے ایف آئی اے میں درخواست دی ہے . یہ بھی پڑھیں: عثمان مختار کا ساتھی خاتون آرٹسٹ پر ہراسانی کا الزام مذکورہ خاتون نے عثمان مختار کے دعووں پر اپنی طویل پوسٹ میں اداکار کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نہیں بلکہ انہیں اداکار نے ہراساں کیا . خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ عثمان مختار نے پیسے لینے کے باوجود ان کا ویڈیو بنانے کا کام مکمل نہیں کیا اور اداکار نے انہیں ہراساں کیا، ان کے ساتھ جسمانی چھیڑ خانی بھی کی اور پھر ان کے خلاف ہی ایف آئی اے میں درخواست دی . خاتون کے مذکورہ بیان کے بعد اسی خاتون نے ایک آڈیو کلپ جاری کی ہے، جس سے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ عثمان مختار کی ہے . جاری کی گئی ایک منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو میں ایک مرد بولتے سنائی دیتے ہیں کہ مہروز وسیم اب تک ان کی سب سے خراب صارف ہیں . آڈیو کلپ میں بولنے والے مرد بظاہر ویڈیو بنانے کے معاملے پر بات کرتے سنائی دیتے ہیں، جس میں وہ کسی تصویر یا منظر کو ویڈیو میں شامل کرنے پر نالاں دکھائی دیتے ہیں . آڈیو کلپ میں اگرچہ مرد کی جانب سے کسی نامناسب الفاظ کا استعمال نہیں کیا گیا لیکن ان کا لہجہ سخت محسوس ہوتا ہے . . .

متعلقہ خبریں