اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن حکام نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو آئین اور قانون کی خلاف ورزی قرارد یا ہے . ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے معاملے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کی ہے .
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ضابطہ اخلاق مرتب کرتاہے . ترمیم کے بعد حکومت الیکشن میں اپنے وسائل اور اثر و رسوخ استعمال کرسکتی ہے . ضابطہ اخلاق بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں سے طویل مشاورت کی جاتی ہے . ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ
الیکشن ایکٹ ترمیمی آڑدیننس آئین کی خلاف ورزی نہیں، ہر پارٹی،اپوزیشن اور حکومت کا حق ہے کہ وہ الیکشن مہم چلائیں . ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ٹیم چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کے حوالے سے آگاہ کرے گی . اس کے بعد الیکشن کمیشن اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے بارے میں فیصلہ کرے گا .
. .