اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن حکام نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو آئین اور قانون کی خلاف ورزی قرارد یا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے معاملے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ضابطہ اخلاق مرتب کرتاہے۔ترمیم کے بعد حکومت الیکشن میں اپنے وسائل اور اثر و رسوخ استعمال کرسکتی ہے۔ضابطہ اخلاق بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں سے طویل مشاورت کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ
الیکشن ایکٹ ترمیمی آڑدیننس آئین کی خلاف ورزی نہیں، ہر پارٹی،اپوزیشن اور حکومت کا حق ہے کہ وہ الیکشن مہم چلائیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ٹیم چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔اس کے بعد الیکشن کمیشن اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…