وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ روس کی تفصیلات سامنےآ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان سرکاری دعوت پر 23 تا 24 فروری روس کا دورہ کریں گے، کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ روس جائے گا،وزیراعظم کے ہمراہ روس جانے والوں میں شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، معید یوسف اور عامر کیانی شامل ہوں گے۔تفصیلا ت کے مطابق وزیرعظم 23 فروری کی شام ماسکو پہنچیں گے، روس کے نائب وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم کو ماسکو میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم 24 فروری کی صبح دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں

کی قبرپرپھول رکھیں گے اور پھر اسی روز دوپہر ایک بجے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جس میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہو گا۔وزیراعظم دورہ روس کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو دیں گے اور پاکستانی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے،وزیراعظم سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات بھی ہو گی۔ اس کے علاوہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کے لیے بات چیت بھی ہو گی،وزیراعظم عمران خان سے روس اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیات بھی ملیں گی جبکہ عمران خان ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم سے روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔وزیراعظم دورہ روس مکمل کرنے کے بعد 24 فروری کی رات پاکستان کے لیے واپس روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ روس کے دوران پاکستان انتہائی اہم معاملات میں بات چیت آگے بڑھائے گا، پاکستان روس کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے، پاکستان کے لیے منصوبہ انتہائی اہم اور وزیراعظم اس کی جلد تکمیل کے لیے پْرعزم ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان میں پائیدار امن، علاقائی خوشحالی اور رابطے کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

7 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago