اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم اورجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مابین اہم ملاقات ہوئی ہے . نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری ملاقات کیلئے اسلام آباد میں واقع مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے ہیں .
ذ رائع کے مطابق دونوں رہنمائوں میں تحریک عدم اعتماد اور حکومت مخالف تحریک پر بات چیت ہوگی . ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی اتحادیوں اور جہانگیر ترین سے ملاقاتوں کے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا . دوسری جانب سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے
درمیان منگل کے روز اہم ملاقات ہو گی . بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات بلاول ہاؤس میں ہو گی . آصف علی زرداری شہباز شریف اور ان کے ہمراہ آنے والے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے . ذرائع کے ملاقات میں دونوں جماعتوں کی قیادت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اب تک ہونے والے رابطوں، وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کریں گے .
. .