مری اور دیگر علاقوں میں برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے مری، گلیات اور دیگر بالائی علاقوں میں شدید اور درمیانی درجے کی برفباری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل سے جمعرات کے دوران مری، گلیات، نتھیاگلی اوردیگرعلاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری کاامکان ہے جس کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات خیبر پختونخوا نے صوبے کے بیشتر علاقوں میں پیر کی رات سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔ اس ضمن میں پی ڈی ایم

اے خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع چترال، اپردیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، جبکہ گلیات، ناران، کاغان چترال، دیر، سوات اور کرم کے پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ڈی جی، پی ڈی ایم اے شریف حسین کے مطابق بارشوں وبرفباری کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ جمعہ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دی جا سکتی ہے۔

Recent Posts

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…

33 mins ago

ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…

50 mins ago

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…

55 mins ago

معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے،…

1 hour ago

سوات حملہ؛ تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، وزارت خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج سوات اور مالم جبہ سے…

1 hour ago

مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے سینیٹرز کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے…

1 hour ago