لاہور(قدرت روزنامہ) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے درمیان منگل کے روز اہم ملاقات ہو گی . بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات بلاول ہاؤس میں ہو گی .
آصف علی زرداری شہباز شریف اور ان کے ہمراہ آنے والے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے . ذرائع کے ملاقات میں دونوں جماعتوں کی قیادت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اب تک ہونے والے رابطوں، وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے تفصیلی
تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کریں گے .
. .