آپ نے گھبرانا نہیں ہے،آنے والے دنوں میں خوشخبری دوں گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکومت میں آیا تو کابینہ کو کہا گھبرانا نہیں ہے، آج اپوزیشن کو کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے اور جب دورہ ویسٹ انڈیز پر جاتے تھے تو ٹیم کو کہتا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ جو جملہ استعمال کیا وہ یہی ہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات قومی ای پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے شرکا کو بھی مخاطب کرتے ہوئے ابتدا میں کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں

ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی یوتھ کے لیے آئی ٹی انڈسٹری اہم ہے۔ انہوں ںے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہی ہے اور آئندہ ایک دو سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ دو ارب تک پہنچ جائیں گی۔عمران خان نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے مسائل کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے زیروٹیکس کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بل گیٹس کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس نے پاکستان کی پولیو کے معاملے پر بہت مدد کی ہے اور خطیر رقم خرچ کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر دنیا بھر میں نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ آنے والے دنوں میں خوشخبری دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو جب موقع ملتا ہے یہ آگے بڑھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کرکٹ انگلینڈ میں سیکھی لیکن جب پاکستان آیا تو معلوم ہوا کہ دنیا میں سب سے زیادہ ٹیلنٹ پاکستان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجوکیشن سسٹم عام نوجوان اور ٹیلنٹ کو آگے آنے سے روکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے انقلاب سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بل گیٹس جیسے انسان بہت خوش قسمت ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس نے کہا ہے بہت جلد خوش خبری سناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ہماری قوم کو موقع ملا آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کرکٹ جائنٹ بن جائے گا، اسے ہرانا مشکل ہو جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ٹی ملک کا مستقبل ہے، اس کے لیے ہم ایمرجنسی کورسز کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے ہمارا نوجوان تربیت یافتہ ہو۔ انہوں ںے واضح کیا کہ آئی ٹی کا شعبہ خواتین کو بھی بھرپور مواقع فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا اوورسیز پاکستانیوں سے بہت پرانا تعلق ہے۔

Recent Posts

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…

33 mins ago

ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…

51 mins ago

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…

55 mins ago

معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے،…

1 hour ago

سوات حملہ؛ تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، وزارت خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج سوات اور مالم جبہ سے…

1 hour ago

مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے سینیٹرز کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے…

1 hour ago