اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جہانگیر ترین گروپ میں مزید ناراض ارکان کی شمولیت کا فیصلہ، آئندہ کچھ روز میں شو آف پاور کرے گا . نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد موسم کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے .
رابطے ملاقاتیں اور بیٹھکیں جاری ہیں . جہانگیر ترین گروپ میں حکومت سے ناراض مزید اراکین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے دوسری طرف پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے ساتھ بھی روابط میں تیزی آگئی ہے . ہم خیال گروپ کے
اراکین وزیراعلی کی جانب سے وعدے پورے نا ہونے پر نالاں ہیں . ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض اراکین کی شمولیت کے بعد جہانگیر ترین گروپ آئندہ چند روز میں پاور شو بھی کرے گا . دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان سعید اکبر نوانی نے کہا ہے کہ پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں . ایک انٹرویومیں ترجمان جہانگیر ترین گروپ سعید اکبر نوانی نے کہا کہ ہم تو کبھی تحریک انصاف سے الگ ہوئے ہی نہیں، پہلے بھی پارٹی کے ہر فیصلے کی تائید کی ہے . سعید اکبر نوانی نے کہا کہ ہم نے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا، عمران خان نے ہماری بات سنی، جہانگیر ترین والے معاملے میں ہماری بات میرٹ پر تھی، پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ ہیں .
. .