جہانگیر ترین گروپ میں مزید ناراض ارکان کی شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جہانگیر ترین گروپ میں مزید ناراض ارکان کی شمولیت کا فیصلہ، آئندہ کچھ روز میں شو آف پاور کرے گا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد موسم کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ رابطے ملاقاتیں اور بیٹھکیں جاری ہیں۔جہانگیر ترین گروپ میں حکومت سے ناراض مزید اراکین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے دوسری طرف پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے ساتھ بھی روابط میں تیزی آگئی ہے ۔ ہم خیال گروپ کے

اراکین وزیراعلی کی جانب سے وعدے پورے نا ہونے پر نالاں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض اراکین کی شمولیت کے بعد جہانگیر ترین گروپ آئندہ چند روز میں پاور شو بھی کرے گا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان سعید اکبر نوانی نے کہا ہے کہ پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایک انٹرویومیں ترجمان جہانگیر ترین گروپ سعید اکبر نوانی نے کہا کہ ہم تو کبھی تحریک انصاف سے الگ ہوئے ہی نہیں، پہلے بھی پارٹی کے ہر فیصلے کی تائید کی ہے۔سعید اکبر نوانی نے کہا کہ ہم نے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا، عمران خان نے ہماری بات سنی، جہانگیر ترین والے معاملے میں ہماری بات میرٹ پر تھی، پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ ہیں۔

Recent Posts

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…

30 mins ago

ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…

48 mins ago

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…

52 mins ago

معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے،…

59 mins ago

سوات حملہ؛ تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، وزارت خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج سوات اور مالم جبہ سے…

59 mins ago

مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے سینیٹرز کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے…

1 hour ago