پیکا آرڈیننس فیک حکومت بچانے کیلئے ہے، جے یو آئی کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام (ن)پیکا صدارتی آرڈیننس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا آرڈیننس فیک حکومت بچانے کیلئے ہے۔ مرکزی ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہاکہ فیک اعظم عمران خان کو آرڈیننسوں سے بچایانہیں جاسکتا، فیک نیوز پر مقدمہ کرنا ہے تو عمران خان پر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جعلسازی کی پیداوار فیک طریقے سے اقتدار میں لایاگیا،عمران خان نے ہی فیک نیوز دی تھی کہ تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ پیکا آرڈیننس یہ ہے کہ مراد کو کچھ کہا تو برا

عمران کو لگے گا شکایت زلفی بخاری کریگا۔انہوں نے کہاکہ جعلی مینڈیٹ کے کے زریعے اقتدار میں آئی حکومت عوام پر آرڈیننس کے زریعے عذاب مسلط کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کی سیاسی اخلاقی سماجی اقدار کو تباہ کردیا کیا فیک نیوز ہے۔انہوں نے کہاکہ پیکا آرڈیننس آئین سے متصادم عوام دشمن ہے یکسر مسترد کرتے ہیں،پیکا ترامیم اپوزیشن سے زیادہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی زبان بندی کیلئے لایاگیا۔ اسلم غوری نے کہاکہ عمران خان آئے روز فیک نیوز پھیلاتاہے اس کو پہلے گرفتار کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کی ترقی کی جھوٹی خبریں عمران خان نے پھیلائیں،عمرانی سرکس کے کرداروں نے ہی فیک دی تھی کہ سی پیک میں کرپشن ہوئی۔ اسلم غوری نے کہاکہ اقتدار کی کشتی ڈوبنے پر عمرانی سرکس اب پیکا آرڈیننس کا ڈرامہ لایاہے،پیکا آرٍڈیننس عمران خان کی بربادی میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

Recent Posts

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…

32 mins ago

ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…

50 mins ago

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…

54 mins ago

معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے،…

1 hour ago

سوات حملہ؛ تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، وزارت خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق آج سوات اور مالم جبہ سے…

1 hour ago

مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے سینیٹرز کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مدت پوری ہونے کے بعد بھی پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنیوالے…

1 hour ago