کراچی(قدرت روزنامہ)آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حماد پونا وال نے بتایاکہ مقامی اسٹیل سازوں نے اسٹیل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں . تفصیلات کے مطابق آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حمادپوناوالا نے کہاکہ کولڈ رولڈ اسٹیل کی فی ٹن قیمت 3000 روپے بڑھ کر 242000 روپے ہوگئی ہے .
انہوں نے بتایا کہ جستی اسٹیل کی فی ٹن قیمت 3000 روپے بڑھا کر 251000 روپے کردی گئی ہے . حماد پونا والا نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 21 فروری 2022 سے کردیا گیا ہے . اسٹیل مصنوعات کی بلند قیمتوں سے کاروبار شدید متاثر ہوا ہے . تعمیراتی سریے
کی مل قیمت 195000 ہزار روپے ہوچکی ہے . انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے بعد کراچی میں تعمیراتی سرگرمیاں معدوم ہوچکی ہیں جبکہ ڈیوٹیز کے معاملات سے کاروبار الگ متاثر ہے .
. .