اطہرمتین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، منگل کودھرنا دیا جائیگا

(قدرت روزنامہ)اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دیا گیا تین دن کا الٹی میٹم ختم ہوگیا، صحافیوں نے کل (منگل کو) کراچی پولیس آفس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا .
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں جمعہ کی صبح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سماء ٹی وی کے سینئر نیوز پروڈیوسر اطہر متین جاں بحق ہوگئے تھے، ان کے بھائی نیوز اینکر طارق متین نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین روز کا الٹی میٹم دیا گیا .


سماء کے شہید صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دیا گیا الٹی میٹم ختم ہوگیا، جس کے بعد صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کل (منگل کو) دوپہر دو بجے کراچی پولیس آفس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا .
مزید جانیے: اطہر متین کی شہادت، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئیصحافتی تنظیموں نے اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بدھ کو سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور صوبائی اسمبلی اجلاس کی کوریج کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا .
دوسری جانب سماء کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے قاتل کی عدم گرفتاری پر کراچی کے صحافیوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ايڈمنسٹريٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پريس کانفرنس کا بائيکاٹ کرديا .
یہ بھی پڑھیں: سماءٹی وی کےصحافی اطہرمتین سپردخاکصحافیوں نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے سامنے ’اطہر تیرے خون سے انقلاب آئے گا‘ کے نعرے بھی لگائے .

. .

متعلقہ خبریں