اطہرمتین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، منگل کودھرنا دیا جائیگا

(قدرت روزنامہ)اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دیا گیا تین دن کا الٹی میٹم ختم ہوگیا، صحافیوں نے کل (منگل کو) کراچی پولیس آفس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں جمعہ کی صبح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سماء ٹی وی کے سینئر نیوز پروڈیوسر اطہر متین جاں بحق ہوگئے تھے، ان کے بھائی نیوز اینکر طارق متین نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین روز کا الٹی میٹم دیا گیا۔
سماء کے شہید صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دیا گیا الٹی میٹم ختم ہوگیا، جس کے بعد صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کل (منگل کو) دوپہر دو بجے کراچی پولیس آفس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
مزید جانیے: اطہر متین کی شہادت، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئیصحافتی تنظیموں نے اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بدھ کو سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور صوبائی اسمبلی اجلاس کی کوریج کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا۔
دوسری جانب سماء کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے قاتل کی عدم گرفتاری پر کراچی کے صحافیوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ايڈمنسٹريٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پريس کانفرنس کا بائيکاٹ کرديا۔
یہ بھی پڑھیں: سماءٹی وی کےصحافی اطہرمتین سپردخاکصحافیوں نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے سامنے ’اطہر تیرے خون سے انقلاب آئے گا‘ کے نعرے بھی لگائے۔

Recent Posts

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

8 mins ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

11 mins ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

37 mins ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

1 hour ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

2 hours ago